جنوبی کوریا کا 24 سالہ معروف گلوکار لی جیہان چل بسا

کورین پاپ بینڈ کا گلوکار ہیلووین پارٹی میں بھگدڑ مچنے کے نیتجے میں ہلاک ہوا


ویب ڈیسک November 02, 2022
بھگڈر کے نتیجے میں 6 بچے اور 26 غیر ملکی سیاح سمیت 160 افراد لقمہ اجل بنے(فائل فوٹو)

معروف کورین پاپ بینڈ کا گلوکار لی جیہان بھی ہیلووین پارٹی میں بھگدڑ مچنے کے نیتجے میں ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ گلوکار لی جیہان گزشتہ دنوں ایٹاون میں ہیلووین پارٹی کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں جان کی بازی ہار گیا۔

لی جیہان 2017 میں گانے کے مقابلے کے ریئلٹی شو میں حصہ لینے کے بعد سے مقبول ہوا، جبکہ 2019 میں ڈرامے کے زریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

جنوبی کوریا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث تین سال بعد یہ ہیلووین تہوار منایا جا رہا تھاجس کی وجہ سے شرکاء میں جوش و خروش بھی زیادہ تھا۔

خوفناک روپ دھارنے والوں کا یہ تہوار ان کے لئے ایک بےحد خوفناک خواب کی طرح ثابت ہوا جہاں بھگڈر کے نتیجے میں 6 بچے اور 26 غیر ملکی افراد سمیت 160 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے گزشتہ ہفتے رونما ہونے والے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے 31 اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مقبول خبریں