باقاعدگی سے وزن کی پیمائش پتے کے کینسر کی تشخیص میں مددگار

وقت کے ساتھ کسی کے وزن اور بلڈ شوگر کا معائنہ کیا جانا اس شخص میں بیماری کی جلد شناخت کرنے میں مدد دیتا ہے


ویب ڈیسک November 05, 2022

ماہرین کے مطابق اگر لوگ اپنے وزن اور بلڈ شوگر کی باقاعدگی سے پیمائش کرتے رہیں تو ان میں پتے کے کینسر کی تشخیص تین سال پہلے تک ہوسکتی ہے۔

امریکا میں ہر سال 60 ہزار اور برطانیہ میں 10 ہزار افراد پِتے کے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد میں موت کی شرح افسوسناک حد تک بلند ہے کیوں کہ 90 فی صد افراد کو بیماری کے متعلق تب معلوم ہوتا ہے جب سرجری کےلیے بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے، جو اس کا واحد علاج ہے۔

اب برطانیہ کی یونیورسٹی آف سَرے میں 43 ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ کینسر کی تشخیص وقت سے تین سال قبل کی جاسکتی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب پتے کا کینسر ابتدائی مراحل میں غیر معمولی طور پر زیادہ بلڈ شوگر بناتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگر لوگوں کے وزن کی پیمائش باقائدگی سے کی جائے تو اس کینسر کی تشخیص دو سال قبل ہوسکتی ہے۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ابتدائی مراحل میں لوگوں کا وزن اپنے ہم عمروں کی نسبت انتہائی کم ہوجاتا ہے۔

وقت کے ساتھ کسی کے وزن اور بلڈ شوگر کا معائنہ کیا جانا اس شخص میں بیماری کی جلد شناخت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

محققین نے پتے کے کینسر میں مبتلا 8 ہزار 777 افراد کا باڈی ماس اِنڈیکس اور بلڈ شوگر کی پیمائشوں کا تقریباً 35 ہزار ایسے افراد کے ساتھ موازنہ جن کو یہ بیماری نہیں تھی اور ان کی عمر اور جنس ایک ہی تھی۔

مقبول خبریں