شاداب نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کون سا ریکارڈ برابر کردیا

سابق کپتان کا ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ خطرے میں پڑگیا


ویب ڈیسک November 06, 2022
سابق کپتان کا ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ خطرے میں پڑگیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آل راؤنڈر شاداب خان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ میں آل راؤنڈر شاداب خان نے دو وکٹیں لیکر ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

مزید پڑھیں: شاداب نے 20 انٹرنیشنل کا کون سا اعزاز اپنے نام کرلیا؟

سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شاداب خان 82 میچز میں 97 وکٹیں لے اڑے ہیں، اسپنر سیمی فائنل میں ایک وکٹ حاصل کرکے ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

مقبول خبریں