اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی مزید 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسزنے جنین اور دیگرعلاقوں کا محاصرہ کر لیا


ویب ڈیسک November 05, 2022
قابض اسرائیلی فورسز نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے چار فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے جنین اور دیگرعلاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

مقبول خبریں