عمران خان اسپتال سے گھر منتقل، دو ہفتے آرام کا مشورہ

ویب ڈیسک  اتوار 6 نومبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے عمران خان کو ڈاکٹروں نے دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دے دیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کرکے رہائش گاہ منتقل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو اسپتال سے زمان پارک منتقل کرنے سے قبل تمام گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اتنظامات کیے گئے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ آنے والا راستے پر گیٹ بند کردیا گیا۔

مقامی افراد اور عام ٹریفک کے لیے رہائش گاہ کی طرف جانے اور آنے والے تمام راستے بند کردیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ اور باہر سڑک پر موجود رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔