- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
کراچی میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار
ویب ڈیسک: گلشن اقبال بیت المکرم کے قریب سے پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما سبحان علی ساحل کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل افضال سے رابطہ کیا تو انھوں نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے پارٹی کے سینئر رہنما و کراچی کے سابق صدر سبحان علی ساحل کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبحان علی ساحل کی گرفتاری سے سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں ، آخر انہیں پرامن کارکنان اور رہنماؤں سے کس بات کا خوف ہے پی ٹی آئی کا ہر شخص عمران خان ہے ، یہ کتنوں کو گرفتار کریںگے۔
ارسلان تاج کے مطابق ہمارا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ، ہم سبحان علی ساحل کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس قسم کی ماورائے قانون گرفتاریاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے بتایا کہ سبحان علی ساحل کو ان کے رشتے دار کے گھر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران فریئر تھانے کی پولیس موبائل کے علاوہ دیگر سیاہ رنگ کی گاڑیاں بھی شامل تھیں جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما حراست میں لیے گئے سبحان علی ساحل کی تلاش میں پریڈی اور فریئر تھانے گئے ہیں تاہم رات گئے تک ان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔