ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں شاہین انجری کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک  اتوار 13 نومبر 2022
کیچ کے دوران انکا گھٹنا زخمی ہوا تھا (فوٹو: فائل)

کیچ کے دوران انکا گھٹنا زخمی ہوا تھا (فوٹو: فائل)

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے۔

میلبرن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی اپنا تیسرا اوور نہ کروا سکے جس کے باعث کپتان بابراعظم نے افتخار احمد کو بالنگ دی تاہم وہ انگلش بیٹرز کی وکٹ لینے سے قاصر رہے جبکہ انہوں نے 5 گیندوں پر 13 رنز لٹادیئے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ کا چیمپیئن بن گیا

شاہین اپنے تیسرے اوور کی محض ایک بال کرواسکے تھے، فاسٹ بولر کا میدان میں کیچ لینے کے دوران گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کررہے ہیں۔

124

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔