بونوں کا فٹبال ورلڈکپ: مراکش اور کولمبیا کے درمیان میچ میدان جنگ بن گیا

صورتحال اس قدر کشیدہ ہوگئی کہ لڑائی روکنے کے لیے دیگر افراد کو بھی میدان میں داخل ہونا پڑا


اسپورٹس ڈیسک November 24, 2026

ڈوارف ورلڈ کپ میں مراکش اور کولمبیا کے درمیان مقابلہ اس وقت اکھاڑہ بن گیا جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان شدید لڑائی شروع ہوگئی۔

میچ کے دوران تلخ کلامی نے دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی کی شکل اختیار کرلی جہاں کھلاڑی ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کرتے دکھائی دیے۔

اس دوران بعض کھلاڑیوں کو زمین پر گرا کر لاتیں بھی ماری گئیں۔

صورتحال اس قدر کشیدہ ہوگئی کہ لڑائی روکنے کے لیے دیگر افراد کو بھی میدان میں داخل ہونا پڑا۔

گراؤنڈ میں افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ لوگوں نے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی کوشش کی۔

واقعے کی ویڈیوز اور مناظر نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرلی جہاں کھیل کے میدان میں اس قسم کے پرتشدد رویے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔