شاداب خان ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے

ویب ڈیسک  اتوار 13 نومبر 2022
فوٹو انٹرنیٹ

فوٹو انٹرنیٹ

میلبرن: قومی ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلش بلے باز ہیری بروک کی وکٹ لینے کے بعد شاداب خان نے شاہد آفریدی سے اعزاز چھینا اور سب سے زیادہ وکٹیں لینا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شادان نے 84 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 98ویں وکٹیں لیں ہیں جبکہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔