پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو فائنل سیف اور عرفان نے سوئی گیس کو تباہی سے بچا لیا

سی ڈی اے کیخلاف خسارہ ختم کرنے کیلیے مزید118 رنز درکار،3 وکٹیں باقی


Sports Desk March 29, 2014
سی ڈی اے کیخلاف خسارہ ختم کرنے کیلیے مزید118 رنز درکار،3 وکٹیں باقی۔ فوٹو: فائل

پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیف اللہ اور محمد عرفان جونیئر نے سوئی سدرن گیس کو تباہی سے بچا لیا۔

سی ڈی اے کے 416 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم نے 7 وکٹ پر 298 رنز بنا لیے، اسے خسارہ ختم کرنے کیلیے مزید 118 رنز کی ضرورت ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں دوسرے روز سوئی سدرن گیس نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو7 وکٹیں جلد گر گئیں۔

سیف اللہ اور عرفان جونیئر نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے کھیل ختم ہونے تک اسکور298 تک پہنچا دیا، دونوں بالترتیب62 اور42رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، منصور امجد 72 اور اشرف علی34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، یاسر اشرف نے43 اور سہیل خان نے 76 رنز دے کر 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے روز سی ڈی اے نے 6 وکٹ پر 416 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی، فیضان ریاض نے 180 اور سہیل خان نے 86 رنز اسکور کیے۔