رنویر سنگھ کی امریکی  لیجنڈری گلوکار ایکون کے ساتھ رقص کی وڈیو وائرل

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی اگلی فلم’ سرکس‘ رواں برس 23 دسمبر کو کرسمس تہوار کے موقع پر ریلیز ہوگی


ویب ڈیسک November 21, 2022
فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی امریکی لیجنڈری گلوکار ایکون کے انڈین گانے پر رقص کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رنویر سنگھ ابوظہبی میں منعقدہ ایف ون ریس میں شرکت کے لیے متحدہ امارات میں موجود ہیں جہاں ان کی امریکی گلوکار سے ملاقات ہوئی۔

بھارتی اداکار نے ملاقات کے دوران ایکون کے ساتھ مل کر شاہ رخ خان کی فلم 'راون' کے مشہور گانے'چھمک چھلو' پر ڈانس کیا۔



دونوں فنکاروں کی ملاقات اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔

رنویر سنگھ کی اگلی فلم' سرکس' رواں برس 23 دسمبر کو کرسمس تہوار کے موقع پر ریلیز ہوگی جس میں جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڑے، ورون شرما اور جانی لیور بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

مقبول خبریں