کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلیں

ویب ڈیسک  بدھ 23 نومبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

مانچسٹر: پرتگال کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی رونالڈو کے کلب چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

 کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اطالوی کلب یووینٹس کو خیر باد کہہ کر 28 اگست 2021 کو دوبارہ مانچسٹر  یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 37 سالہ رونالڈو 2003 میں 17 سال کی عمر میں پہلی مانچسٹریونائیٹڈ کا حصہ بنے تھے۔

یونائیٹڈ کا حصہ بننے کے اگلے چھ سالوں میں رونالڈو نے 292 مقابلوں میں 118 گول کیے اور تیزی سے دنیا کے سب سے خطرناک اسٹرائیکرز میں سے ایک بن گئے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان جلد راہیں جدا ہونے کا امکان زور پکڑ گیا

رونالڈو 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس کے بعد وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کےکلب یووینٹس چلےگئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔