بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار وینٹی لیٹر پر منتقل

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
وکرم گوکھلے نے امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے  اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا(فائل فوٹو)

وکرم گوکھلے نے امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا(فائل فوٹو)

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیئے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرم گوکھلے کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ کومہ میں چلے گئے ہیں اور انہیں تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اداکار کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وکرم گوکھلے 5 نومبر سے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ان کے دل اور گردے ٹھیک طرح کام نہیں کر رہے۔

سوشل میڈیا پر وکرم گوکھلے کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تردید کی جاچکی ہے ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ زندگی اور موت کی کشمش میں ہیں اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

وکرم گوکھلے نے امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہیں مشہورِزمانہ فلم ’اگنی پتھ‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ جیسی کئی فلموں میں اہم  کردار ادا کرتے دیکھا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔