راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو ایک بجے شروع ہوگا، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چھبیس نومبر کی کال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب راولپنڈی کےحقیقی آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب انصاف ہو، آزاد قوم ہمیشہ ہی خوشحال ہوتی ہے، قوم تب تک چپ ہوکر نہیں بیٹھے گی جب تک آزاد نہ ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں اس حال میں آپ کے پاس آرہا ہوں آپ نے میرے لیے راولپنڈی آنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔