فیفا ورلڈکپ آسٹریلیا نے تیونس کو 01 سے شکست دیدی
مچل ڈیوک نے 23ویں میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی
فیفا ورلڈکپ گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے فیورٹ تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی۔
الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
تیونس نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا من دیکھنا پڑا، آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول مچل ڈیوک نے گول اسکور کیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور انگلینڈ کے میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا جبکہ ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 0-2 سے شکست دی تھی۔