کراچی میں اگلے تین روز بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان

ویب ڈیسک  پير 28 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران شہر قائد میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے داخل ہونے کی پیش گوئی کردی، جس کے باعث صبح و رات کے اوقات میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں، بلوچستان کی سمت سے چلنے چلنے والی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم پارہ 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کی صبح کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔

محکمے کا کہنا تھا کہ کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 215  پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی جب کہ لاہور خطرناک حد تک مضر صحت درجے میں ریکارڈ فضاؤں کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 414 پرٹیکیولیٹ میٹر رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔