سینٹرل ایشین والی بال چیمپئین شپ، پاکستان اور ایران کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا

اسپورٹس رپورٹر  پير 28 نومبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

لاہور: پاکستان اور ایران کے درمیان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئین شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ آخری گروپ میچ میں پاکستان نے ایران کو تین صفر سے شکست دے دی۔

نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشیا نمبر ون اور ورلڈ نمبر آٹھ ایران کی ایک نہ چلنے دی۔

پاکستان نے پہلا سیٹ 22-25، دوسرا سیٹ 20-25 اور تیسرا سیٹ 17-25 سے اپنے نام کرکے فتح سمیٹی۔

قومی ٹیم کے کپتان مبشر اور نائب کپتان کا کہنا ہے جیت سےاعتماد بڑھا ہے۔ فائنل میں نئی میچ وننگ حکمت عملی اپنائیں گے۔

فائنل منگل کی شام چھ بجے کھیلاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔