فیفا ورلڈکپ؛ برازیل نے اگلے مرحلے میں رسائی کا پروانہ حاصل کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 29 نومبر 2022
(فوٹو: فیفا ورلڈکپ)

(فوٹو: فیفا ورلڈکپ)

دوحہ: فیفا ورلڈکپ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دیکر راؤنڈ آف 16 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

راس ابو عبود اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 31 ویں میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی، پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں تھیں۔

دوسرے ہاف میں برازیل کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا میچ کے 83 ویں منٹ میں کیسیمیرو نے میچ کا واحد گول داغ کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی گروپ جی کے پوائنٹس ٹیبل پر برازیل کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔