- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ؛ لیگی اراکین کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت
لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر اپنے اراکین اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلیے آخری حد تک جانے کا اعلان
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں صوبائی اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ن لیگ نے اپنے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم پنجاب اور کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیےمتحرک ہوگئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی اراکین کو پارٹی سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پنجاب اسمبلی تاحکم ثانی صوبائی دارالحکومت ہی میں قیام کریں۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دیگر عہدے داروں کو اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان آئندہ ہفتے کریں گے
پارٹی قیادت نے متحدہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی لاہور پہنچنے کی درخواست کر دی۔ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑی تو تمام اراکین کو کسی ایک ہوٹل میں اکٹھا رہنے کی ہدایت بھی کی جا سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔