سجل علی کی ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شرکت، تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2022
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 دبئی: پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی کی ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز جمائما خان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ سے کیا ہے اور انہوں نے شبانہ اعظمی، ایماتھامسن اور للی جیمز کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by forsajalaly (@sajluvr)

فلم کو شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کا پریمیئر کیا گیا تھا۔

ریڈ سی فیسٹیول میں سجل علی کو اپنی ٹیم کے ساتھ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے، وہ شیکھر کپور، شبانہ اعظمی اور جمائما خان کے ساتھ وہاں موجود ہیں۔

سجل علی کے مداحوں نے اداکارہ کے فیسٹیول میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔