فیفا ورلڈکپ؛ مراکش نے نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک  بدھ 7 دسمبر 2022
کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی افریقی ٹیم بن گئی (فوٹو: ٹوئٹر)

کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی افریقی ٹیم بن گئی (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں مراکش نے نئی تاریخ رقم کردی۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چیمپیئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

مراکش فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی افریقی ٹیم ہے، اس سے قبل 1990 میں کیمرون، 2002 میں سینیگال اور 210 میں گھانا یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ مراکش نے اسپین کو ہراکر میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ 90 منٹ اور اضافی 30 منٹ میں بھی میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا جبکہ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینلٹیز کا سہارا لیا گیا، جہاں مراکش نے 0-3 سے اسپین کو شکست دی۔

https://twitter.com/FOXSoccer/status/1600309121538052096

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔