واٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

صالح مغل  جمعـء 9 دسمبر 2022
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بناکر شیئر کرکے حراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون قبضے مل میں لے لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حماد عرفان پر الزام کہ وہ واٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرکے اسکو ہراساں کررہا تھا، انکوائری  کے بعد  ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد کی ٹیم نے ملزم کو اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون  سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے زیراستعمال موبائل فونز کو ضبط کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔