کینسر سے نبرد آزما ننھے محمد فرقان کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کر دی گئی

اس موقع پر ننھے محمد فرقان نے تھانہ آئی نائن کا دورہ کیا،


ویب ڈیسک November 06, 2026

کینسر سے نبرد آزما ننھے محمد فرقان کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری کر دی گئی۔

کاویش اور فوجی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’’میک اے وش‘‘ اقدام کے تحت آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایت پر محمد فرقان کو ایک دن کیلئے اسلام آباد پولیس میں بطور ایس پی اعزازی رینک دیا گیا۔

اس موقع پر ننھے محمد فرقان نے تھانہ آئی نائن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پولیس کے پیشہ ورانہ امور اور کارکردگی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

 

https://img.express.pk/media/videos/torture (5).mp4