لندن میں برفباری میں پھنس جانے والے کار سوار نے بیچ سڑک پر سنو مین بنا دیا

برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث اسکول بند اور آن لائن کلاسز ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2022
فوٹو فائل

برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک میں پھنسے شہری نے لائف سائز سنو مین بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں دو برس بعد شدید برفباری ہوئی ہے جب کہ ملک کے دیگر خطوں میں شہریوں کو شدید برفباری کا سامنا ہے۔

برفباری کے باعث لندن کی اہم موٹر وے بری طرح متاثر ہوئی ہے جہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور شہری ٹریفک میں میں پھنسے رہے۔

ٹریفک میں میں پھنسے ایک شہری نے وقت گزارنے کیلئے مصروف سڑک کے درمیان میں لائف سائز سنو بنا دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک شہری نے سنو مین کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں مرتبہ ری ٹوئٹ کردی گئی، جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث اسکولوں میں تدریسی عمل معطل کرکے ایک مرتبہ پھر آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں