فیفا ورلڈکپ؛ فائنل میں پہنچنے پر میسی اور کوچ رو پڑے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 14 دسمبر 2022
ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں، ارجنٹائن کوچ (فوٹو: ٹوئٹر)

ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں، ارجنٹائن کوچ (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: قطر میں فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دینے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے کوچ لیونل اسکالونی کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم جیت کے مستحق تھے لیکن اتنے بڑے مارجن سے جیت کی توقع نہیں تھی۔

لیونل اسکالونی کا کروشین ٹیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ آغاز میں ان کی میچ پر گرفت تھی لیکن ہمیں معلوم تھا کہ ایسا ہوگا کیونکہ ان کے پاس تین چوٹی کے مِڈ فیلڈرز تھے جو کئی برسوں سے اکٹھے کھیل رہے اور ایک دوسرے کو اچھے طرح سے جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

انہوں نے کہا کہ کروشیا کے خلاف ہم نے جیت کی خوشی منائی ہے کیونکہ فائنل میں پہنچنا بڑی بات ہے لیکن ابھی ایک اور قدم اٹھانا باقی ہے، ہم ورلڈکپ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں آج فرانس اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جیتنے والی ٹیم 18 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف فائنل میں اُترے گی۔

https://twitter.com/Miraj91344175/status/1602817113588207621

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔