- کراچی کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
- بھارتی وزیرخارجہ کے دورے سے کسی بڑے دو طرفہ بریک تھرو کا امکان نہیں ہے، حنا ربانی کھر
- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
- سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان،27 سال بعد سرکاری اسکول کی پہلی پوزیشن
عامر کی ارجنٹینا کے حوالے سے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوئی
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کا سحر اس وقت پوری دنیا پر سوار ہے، ایسے میں کرکٹر محمد عامر کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ارجنٹائن فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل کھیلے گا، انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو زمبابوے جبکہ انگلینڈ کو آئرلینڈ سے شکست ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود دونوں ٹیموں نے فائنل کھیلا تھا۔
اسی طرح لیونل میسی کی ٹیم کو ابتدائی راؤنڈ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، جس کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ارجنٹینا کی ٹیم کواٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ سکے گی لیکن بلیو شرٹس نے شاندار کم بیک کیا اور پہلے سیمی فائنل میں کروشیا 0-3 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
انہیں سعودی عرب کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کا غم برداش کرنا پڑا تھا تاہم اگلے میچز میں میکسیکو اور پولینڈ کو دھول چٹاتے ہوئے 0-2، آسٹریلیا کو 1-2 جبکہ نیدر لینڈ ناک آؤٹ مرحلے میں پنالٹیز پر 3-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
محمد عامر کی جانب سے پیشگوئی فیفا ورلڈکپ شروع ہونے کے تین روز بعد یعنی 23 نومبر کو گئی تھی، جب ارجنٹائن کو سعودی عرب سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ارجنٹینا کی ٹیم کا پرستار ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ارجنٹینا اب بھی فائنل میں کھیل سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔