فیفا ورلڈکپ ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

جولین الواریز نے 2 جبکہ میسی نے ایک گول اسکور کیا


ویب ڈیسک December 14, 2022
جولین الواریز نے 2 جبکہ میسی نے ایک گول اسکور کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 0 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ کپتان لائنل میسی نے 34 ویں منٹ میں پنلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو جولین الواریز نے 39 ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔

69 ویں منٹ میں الواریز نے تیسرا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا اور برتری مزید بڑھادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

قبل ازیں کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 0-1، مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کینیڈا کو 1-4 سے شکست دی، بیلجیم کے ساتھ میچ بغیر کسی گول برابر رہا جبکہ جاپان اور برازیل کو پنلٹی شوٹ پر شسکت دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کروشیا اور مراکش تاریخ رقم کرسکتے ہیں؟

دوسری جانب ارجنٹینا کا گروپ میچز آغاز اچھا نہ تھا، انہیں سعودی عرب کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کا غم برداش کرنا پڑا تھا تاہم اگلے میچز میں میکسیکو اور پولینڈ کو دھول چٹاتے ہوئے 0-2، آسٹریلیا کو 1-2 جبکہ نیدر لینڈ ناک آؤٹ مرحلے میں پنالٹیز پر 3-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے