کراچی:
بابر اعظم کے ٹی 20 میں شمولیت سے متعلق پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
عاقب جاوید نے بابر اعظم کے مستقبل کے سوال پر کہا کہ آخری ورلڈ کپ میں انھوں نے حصہ لیا تھا، اب شمولیت کا انحصار دستیاب آپشنز پر ہوگا، ہم نے تجربہ کرتے ہوئے ایشین گیمز کے لیے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ میں فیصلے کرنے کی ہمت ہونی چاہیے، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے چاہئیں، ہمیں ڈر کر کوئی فیصلہ نہیں کرنا۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مستقبل میں یہ یاد رکھا جائے گا کہ ہم نے بہتری لانے کی کوشش کی یا کسی گروپ کا حصہ بن کر مخصوص کھلاڑیوں کو ہی چانس دیا۔