اکشے کمار کی ایک وڈیو نے سلمان خان کو جذباتی کردیا

اداکار اپنی فلم کی پروموشن کے لیے شو کا حصہ تھے جہاں ان کی بہن نے اپنے بھائی کے لیے جذباتی کلمات کہے تھے


ویب ڈیسک December 17, 2022
فوٹو: فائل

بالی وڈ سپراسٹار اکشے کمار کی ایک وڈیو نے دبنگ اداکار سلمان خان کو جذباتی کردیا۔

دبنگ خان نے وڈیو دیکھنے کے بعد جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں اکشے کمار کے لیے محبت بھرے الفاظ لکھے ہیں۔

Untitled-1

انسٹاگرام اسٹوریز پر سلمان خان نے ایک کلپ پوسٹ کیا جس کے کیپشن میں کہا کہ مجھے ابھی ایسی چیز ملی، جسے میں نے آپ کے ساتھ شیئر کرنے سے متعلق سوچا۔




اداکار نے مزید کہا کہ اکشے کمار، اللّٰہ تم کو خوش رکھے، واقعی حیرت ہوئی یہ دیکھ کر اور اچھا بھی لگا، آپ صحت مند رہیں، کام کریں اور خدا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو۔

دوسری طرف اکشے کمار نے سلمان خان کی پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام پر ری شیئر کیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا، آپ چمکتے رہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں اکشے کمار اپنی فلم 'رکھشا بندھن' کی پروموشن کے لیے ایک ٹی وی شو کا حصہ تھے، وہاں ان کی بہن نے اپنے بھائی کے لیے جذباتی کلمات کہے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔