پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار 4 لگاتار ٹیسٹ میچز میں شکست

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان 8 وکٹوں سے شکست دی (فوٹو: پی سی بی)

کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان 8 وکٹوں سے شکست دی (فوٹو: پی سی بی)

  کراچی: انگلینڈ کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار قومی ٹیم کو پاکستان میں شکست دی۔ یہ پہلا ہے جب پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر تین میچز کی سیریز کے تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو۔

قومی ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز، ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز جبکہ کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ سے کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار لگاتار 4 میچز ہارنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ہارا تھا۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1605076588273750017

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔