’بغیر اجازت تصاویر کیوں لگائیں‘، انوشکا اسپورٹس برانڈ پر برس پڑیں

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 ممبئی: معروف اداکارہ انوشکا شرما اجازت کے بغیر تشہیر کے لیے اپنی تصاویر استعمال کرنے پر اسپورٹس برانڈ پر برس پڑیں۔

انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک برانڈ کی ایک انسٹا پوسٹ شیئر کی ہے جس میں موجود تصاویر میں اداکارہ مذکورہ برانڈ کے کپڑے پہنے نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے برانڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آپ یہ جانتے ہوں گے کہ میری تصاویر کو تشہیر کے لیے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو مجھ سے اجازت لینی ہے کیونکہ میں آپ کی برانڈ ایمبیسڈر نہیں ہوں۔

anushka sharma

انوشکا نے غصّے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ براہِ مہربانی، ان تصاویر کو ہٹا دیں۔

مذکورہ برانڈ کے ایمبیسڈرز میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول، کرینہ کپور خان، یوراج سنگھ، ایم سی میری کوم، اوانی لیکھارا اور ڈی چند شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔