- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
بھارت میں ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، رمیز کی آئی سی سی کو یقین دہانی

کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلیے بائیکاٹ کی بات کی، سابق چیئرمین (فوٹو: آئی سی سی)
لاہور: بھارت میں آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، رمیز راجا نے آئی سی سی حکام کو یقین دہانی کرادی۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجا نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلیے بائیکاٹ کی بات کی۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام پر یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، اگر حکومت ٹیم کو بھارت نہ جانے دے تو کیا ہوگا؟ رمیز راجہ
دوسری جانب وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے تشکیل دی گئی کمیٹی میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔