رمیز راجا اکیلے بورڈ معاملات چلارہے تھے! بدقسمتی سے کوئی خوش نہیں تھا، سابق کرکٹر

ویب ڈیسک  جمعـء 23 دسمبر 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) سابق چیئرمین پی سی بی کو خود کو ثابت کرنے کا بہت موقع ملا،  معین خان

(فوٹو: ایکسپریس ویب) سابق چیئرمین پی سی بی کو خود کو ثابت کرنے کا بہت موقع ملا، معین خان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ کی قیادت میں تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا اکیلے بورڈ کے معاملات چلا رہے تھے، بدقسمتی سے ان سے کوئی خوش نہیں تھا۔

بورڈ میں اہم پیشرفت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا کو خود کو ثابت کرنے کا بہت موقع ملا لیکن بدقسمتی سے کوئی ان سے خوش نہیں تھا۔ وہ اکیلے ہی پی سی بی کے معاملات چلا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے آنے سے بورڈ میں بہتری کی امیدیں ہیں، وہ سمجھدار ہیں اور پہلے بھی بورڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی پرانی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور پی سی بی کے معاملات خوش اسلوبی سے چلائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا 2014 والا آئین بحال، 14رکنی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا تقرر کیا تھا، جس نے 2014 کے آئیں کو بحال کردیا۔ کمیٹی کے اراکین میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ معین خان ان دو کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے رمیز راجا کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔