پرویز مشرف 3 ماہ بعد اسپتال سے فارغ فارم ہاؤس منتقل

اے ایف آئی سی سے فارم ہاؤس منتقلی کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


ویب ڈیسک April 03, 2014
پرویز مشرف اے ایف آئی سی میں 3 ماہ زیر علاج رہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدرپرویز مشرف کو آرمڈ فورسزانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے چک شہزاد میں واقع ان کے فارم ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فارغ کرکے براستہ فیض آباد انٹر چینچ راولپنڈی سے چک شہزاد میں واقع ان کے فارم ہاؤس میں منتقل کردیا گیا ہے، ان کی فارم ہاؤس منتقلی کے وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ اس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ان کے فارم ہاؤس کے اطراف کی بھی مکمل تلاشی لی۔ سابق صدر کی ان کی رہائش گاہ منتقلی کے بعد وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری کو بڑھا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف کو 3 جنوری کو خصوصی عدالت میں پیشی سے قبل طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی کے اے ایف آئی سی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 3 ماہ زیر علاج رہے۔

مقبول خبریں