نائبل دنیا کی پہلی اوپن سورس روبوٹ بلی

اوپن سورس روبوٹ بلی نہ صرف روبوٹکس بلکہ پروگرامنگ کےبارے میں بھی رہنمائی کرتی ہے


ویب ڈیسک December 28, 2022
نائبل ایک روبوٹک بلی ہے جسے اوپن سورس سے بہت کچھ سکھایا جاسکتا ہے تاہم یہ پروگرامنگ سکھانے والی بہترین ایجاد بھی ہے۔ فوٹو: بشکریہ انڈی گو گو

نائبل، ایک روبوٹ بلی کا نام ہے جس کی تشہیر اس وقت کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گو گو پر جاری ہے۔ یہ روبوٹ بلی کرتب دکھاتی ہے لیکن اس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ کھیل کھیل میں یہ روبوٹکس اور پروگرامنگ بھی سکھاتا ہے۔

اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے ہلکی اور برق رفتار روبوٹ بلی ہے اور اوپن سورس ہونے کی وجہ سے آپ اس میں حسبِ خواہش فیچر شامل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بہت سی باتیں سیکھتی ہے اور رویوں کا اظہار بھی کرتی ہے۔ یہاں تک کہ رسبری پائی کی بدولت آپ اسے سوچنے سمجھنے والی بلی بھی بنا سکتے ہیں۔



اس کا بنیادی تصویر ایک پالتو بلی کا ہی ہے یعنی یہ آپ کی دوست بلی بن جاتی ہے لیکن ایک طویل عرصے تک نت نئے ہنر اور فن سیکھتی رہتی ہے۔ یہ اورڈینو مائیکرو کنٹرولر سے قابو کی جاتی ہے۔ اس میں شاندار مسل میموری بھی ہے جس سے یہ چھلانگیں لگا سکتی ہے اور نئے کرتب سیکھتی ہے۔

اس کا ہارڈویئر بھی آپ اپنی سہولت سے چھاپ سکتے ہیں کیونکہ اوپن سورس ہونے کی وجہ سے تھری ڈی پرنٹنگ کا ہر پہلو اس کے لیے موافق ثابت ہوتا ہے۔ لیکن اس سادہ ڈیزائن کے باوجود اس کے فریم میں بہت زیادہ اہم گوشے ہیں۔ صرف بلی کے سر کو ہی لیجئے تو اس میں آرجی بی ایل ای ڈی، فاصلہ بتانے والا سینسراور گردن گھمانے والا مشینی نظام موجود ہے۔



دوسری جانب ربڑ سے بنے پیر، شاک برداشت کرنے والے جوڑ، ہلتی ہوئی دم، ایڈرینو کنٹرولر سرکٹ، تاریں اور پروگرام ہونے والا ہارڈویئر نصب ہے۔

اس کی ایک کٹ کی قیمت 229 امریکی ڈالر ہے جو اب دستیاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں