بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی

 جمعـء 30 دسمبر 2022
چہرے پر گہرے زخم آنے کی وجہ پنت کی پلاسٹک سرجری متوقع ہے، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

چہرے پر گہرے زخم آنے کی وجہ پنت کی پلاسٹک سرجری متوقع ہے، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی حادثے کے بعد ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور آگ بھڑک اُٹھی، جس کے کار مکمل تباہ ہوگئی، بھارتی کرکٹر کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چہرے پر گہرے زخم آنے کی وجہ پنت کی پلاسٹک سرجری متوقع ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں دہلی ریفر کردیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ کرکٹر کی گاڑی کو صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب حادثہ اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے پیش آیا، وہ اپنی مرسیڈیسکر چلا رہے تھے۔

واضح رہے کہ رشبھ پنت کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

https://twitter.com/EconomicTimes/status/1608680300694970373

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔