سونے کے عالمی نرخ کم ہونے کے باوجود مقامی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 183700 روپے ہوگئی


Staff Reporter January 06, 2023
فوٹو: فائل

سونے کی عالمی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1839 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ادھر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : رواں سال سونے کی فی تولہ قیمت میں 58 ہزار روپے کا اضافہ ہوا

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 183700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 157493 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں