رواں سال سونے کی فی تولہ قیمت میں 58 ہزار روپے کا اضافہ ہوا

سال 2022ء کے دوران سٹے بازوں نے سونے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیا


Staff Reporter December 31, 2022
سال 2022ء کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 58100 روپے کا اضافہ ہوا (فوٹو : فائل)

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے سال 2022ء کے دوران سونے کی مقامی قیمتیں بلند ترین سطح پر آگئیں، سال بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 58 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مخصوص گروہوں نے غیریقینی معاشی حالات اور افواہوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونے میں بھی سٹے بازی کرتے ہوئے اس کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھانے کی کوششیں کیں۔ سونے میں سٹے بازی سے متاثر غیر مستحکم گولڈ مارکیٹ کو بلین انتظامیہ نے ایک دن کے لیے بند بھی کیا گیا۔

سال 2022ء کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 58100 روپے کے اضافے سے 184100 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت مجموعی طور پر 49811 روپے کے اضافے سے 157836 روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس سال 2022ء کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اتارچڑھاؤ کے بعد 2 ڈالر کی کمی سے 1818ڈالر پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت مجموعی طور پر 610 روپے کے اضافے سے 2070 روپے پر آگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت مجموعی طور پر 522.99 روپے کے اضافے سے 1774.70 روپے پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں