نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں سال 2023 کا آغاز

سال 2022 کو الوداع کہنے اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلیے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے


ویب ڈیسک December 31, 2022
فوٹو اے ایف پی

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میں 31 دسمبر کی رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے ساتھ 2023 کو خوش آمدید کہا گیا۔

سال نو کو سب سے پہلے خوش آمدید کہنے والا ملک نیوزی لینڈ ہے، جہاں رات بارہ بجتے ہی آکلینڈ سمیت دیگر شہروں میں نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

New Year's Eve fireworks light up the sky over the Sydney Opera House (L) and Harbour Bridge.

بعد ازاں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قائم اوپرا ہاؤس اور باربر پُل پر سال نو کی آمد کے حوالے سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گھڑی پر بارہ بجتے ہی عوام نے خوشی کے گیت گا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

Fireworks explode over Sky Tower in central Auckland as New Year celebrations begin in New Zealand, Sunday, Jan. 1, 2023. (Dean Purcel/NZ Herald via AP)

اس کے ساتھ ہی آتشبازی کا آغاز ہوا اور آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 10 لاکھ مقامی شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں نے سال نو کے جشن میں شرکت کی۔

چین، ہانگ کانگ، فلپائن اور سنگار پور میں بھی سال 2023 کا آغاز ہوگیا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجتے ہی ملک میں بھی نئے سال کا آغاز ہوجائے گا۔

اُدھر ملائیشیا کی حکومت نے کوالالمپور میں دتاران مرڈیکا میں اپنے نئے سال کی مناسبت سے تقریب کو منسوخ کر دیا جب ملک بھر میں سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر اور مٹی کے تودے گرنے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

چین نے بھی کورونا پھیلنے کے سبب سال نو کی آمد سے متعلق تقریب کو منسوخ کردیا اور شہریوں کو ایک جگہ جمع نہ ہونے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث عوام میں اداسی پھیل گئی ہے۔

مشرقی صوبے شیڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے کہا کہ "یہ وائرس بس جانا چاہیے اور مر جانا چاہیے، یقین نہیں آتا کہ اس سال مجھے کوئی صحت مند دوست بھی نہیں مل سکتا جو میرے ساتھ باہر جا کر نئے سال کا جشن منا سکے"۔

علاوہ ازیں چینی شہریوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال چین کی وبائی امراض سے پہلے کی زندگی میں واپسی کا اعلان کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے