ازبکستان نے پاک، افغان اور ازبک ریل کار منصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کو دیدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جنوری 2023
ٹریک پر 148 کلومیٹر کی 80 ٹنل قائم کی جائیں گی، ٹنل پر مشتمل ٹریک پر 40 لاکھ ڈالر فی کلومیٹر خرچ آئے گا (فوٹو : فائل)

ٹریک پر 148 کلومیٹر کی 80 ٹنل قائم کی جائیں گی، ٹنل پر مشتمل ٹریک پر 40 لاکھ ڈالر فی کلومیٹر خرچ آئے گا (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: ازبکستان نے پاکستان، افغان اور ازبکستان ریل کار منصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شئیر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان، افغانستان ازبکستان ریل کار منصوبے میں پیش رفت جاری ہے، ازبکستان نے اس حوالے سے فزیبلیٹی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شیئر کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت مزار شریف سے طورخم تک 783 کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، مزار شریف سے طور خم تک ٹریک کی لاگت 8 ارب ڈالر سے زائد ہوگی، ٹریک پر 148 کلومیٹر کی 80 ٹنل قائم کی جائیں گی، ٹنل پر مشتمل ٹریک پر 40 لاکھ ڈالر فی کلومیٹر خرچ آئے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مزار شریف سے طورخم تک ٹریک مکمل طور پر الیکٹرک ہوگا، منصوبے سے پاکستان وسطی ایشیاء سے منسلک ہوسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔