شہرہ آفاق ’گلیڈی ایٹر‘ کا پہلوان ایک مرتبہ پھر میدان میں اترنے کو تیار

فلم کے مرکزی کردار رسل کرو نے اپنی شاندار پرفارمنس پر آسکر اکیڈمی سے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا


ویب ڈیسک January 07, 2023
’گلیڈی ایٹر 2‘ میں رسل کرو کی جگہ آئرش اداکار پال میسکل کو شامل کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

شہرہ آفاق امریکی بلاک بسٹر فلم 'گلیڈی ایٹر' کے سیکوئیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلاک بسٹر فلم کا دوسرا پارٹ 23 برس کے بعد بنایا جارہا ہے جبکہ اس میں مرکزی کردار ایک نئے اداکار سے کرایا جائے گا۔

امریکی میگزین 'ڈیڈ لائن' کے مطابق فلم ڈائریکٹر رڈلے اسکاٹ 'گلیڈی ایٹر' کے مداحوں کیلئے ایک نیا ماسٹر پیس لانے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

قدم رومی سلطنت کے تاریخی واقعات پر مبنی فلم 2000 کو ریلیز ہوتے ہیں ایک بلاک بسٹر بن گئی اور اس نے آسکر سے پانچ ایوارڈ اپنے نام کیے۔

فلم کے مرکزی اداکار رسل کرو نے اپنی شاندار پرفارمنس پر آسکر اکیڈمی سے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا۔

'گلیڈی ایٹر 2' میں رسل کرو کی جگہ آئرش اداکار پال میسکل کو شامل کیا گیا ہے اور یہ فلم ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہے۔

سیکوئیل کی کہانی کے متعلق ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن بعض خبروں کے مطابق میسکل، فینکس کومودس کے بھانجے لوشس کا کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے