سعودی عرب کا عازمین حج کی تعداد پرپابندی ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 10 جنوری 2023
کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گزشتہ 2 برسوں میں عازمین حج کی تعداد میں کمی کردی گئی تھی:فوٹو:فائل

کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گزشتہ 2 برسوں میں عازمین حج کی تعداد میں کمی کردی گئی تھی:فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب نے عازمین حج کی تعداد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ رواں سال حج  کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ عازمین حج کی تعداد پر پابندی کورونا وبا کے باعث عائد کی گئی تھی۔

وزیر حج وعمرہ نے حج کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حج کی ادائیگی کے لیے اب زیادہ سے زیادہ یا کم سے کم عمر کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

https://twitter.com/HaramainInfo/status/1612491536289173515?s=20&t=qYTHliSrPxckKztyvZ_VrQ

گزشتہ سال سعودی حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 65 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ عازمین کوحج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ سال 2019 میں 25 لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

حج ہرسال اسلامی مہینے ذوالحج کی 8 سے 12 تاریخ کے درمیا ن ادا کیا جاتا ہے۔ رواں سال حج 26 جون سے یکم جولائی کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔