آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا اعلان ہوگیا بابراعظم محروم

انگلش کرکٹر نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 93.41 کی اوسط سے رنز بنائے تھے


ویب ڈیسک January 10, 2023
انگلش کرکٹر نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 93.41 کی اوسط سے رنز بنائے تھے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے انگلینڈ کی ٹیم میں پہنچنے والے ہیری بروک کو آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ (دسمبر 2022) نامزد کردیا گیا۔

23 سالہ ہیری بروک نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی 0-3 سے کلین سوئپ شکست میں اہم کردار ادا کیا، اس سیریز میں کرکٹر نے 93.60 کی ناقابلِ یقین ایوریج سے 468 رنز بنائے جس میں 3 سینچریاں اور ایک نصف سینچری شامل تھی۔

پاکستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جس کے باعث آئی سی سی نے نوجوان کھلاڑی کو اعزاز سے نوازا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کیلئے کپتان بابراعظم بھی نامزد

قبل ازیں آئی سی سی نے فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس شامل تھے۔

واضح رہے کہ بابراعظم دو بار آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں