- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کن پابندیوں کا سامنا ہوگا؟ جانیے
ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ کو دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح کچھ سخت قوانین اور ضوابط کو اپنانے کی ضرورت ہوگی۔
اگرچہ سعودی عرب میں خواتین کو حالیہ برسوں میں کچھ آزادی ملی ہے تاہم مغربی ممالک کے مقابلے کچھ پابندیوں کا سامنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو سعودی عرب کے جس ہوٹل میں مقیم ہیں اسکا کرایہ کتنا ہے؟
فٹبال کلب النصر کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کے معاہدے کے بعد اِن کے بچوں کو یورپی یونین کی وزارت خارجہ کی طرف سے سعودی عرب میں منتقل ہونے والوں کیلئے کچھ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کچھ رہنما اصول درج ذیل ہیں:
- اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو عوامی مقامات پر عبایا پہننا لازمی ہوگا۔
- انہیں نامناسب کپڑے پہننے سے گریز کرنا ہوگا (یعنی چُست یا کم کپڑے)۔
- شراب اور سور کے گوشت کی مصنوعات درآمد اور استعمال سختی سے منع ہوگا۔
- اسی طرح رمضان المبارک کے مہینے وہ عوامی جگہ پر نہ کچھ کھا پی سکیں گی اور نہ سگریٹ نوشی کرسکیں گی۔
- سیاحت سے متعلق چونکہ وہ مسلمان نہیں ہیں تو مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کا دورہ نہیں کرسکیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔