دوسرا ون ڈے؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2023

  کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 79 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ بیٹر محمد رضوان 28 اور آغا سلمان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم ساؤتھی اور اِیش سودی نے 2،2 جبکہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، مائیکل بریسویل اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ڈیوون کانوے 101 اور کین ولیمسن 85 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جبکہ مچل سینٹنر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4، نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔