رضوان اور بابر سے ملاقات کیلئے جانیوالے مداحوں کیخلاف مقدمہ درج

نوجوانوں کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا


ویب ڈیسک January 12, 2023
نوجوانوں کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں گرل پھلانگ کر میدان میں داخل ہونے والے دو نوجوانوں کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں 2 نوجوان مداحوں کا گراؤنڈ میں وکٹ پر پہنچ کر کرکٹر بیٹر محمد رضوان کو گلے لگانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے دونوں تماشائیوں کو گرفتار کر کے عزیز بھٹی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے دونوں ملزمان محمد جاوید ولد گل رحمان اورمحمد عباس ولد سجاول خان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

مقدمہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات سب انسپکٹر راجہ ظفر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات 425، 188/34 شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے کے دوران 2 تماشائی اسٹیڈیم میں داخل

ایف آئی آر میں پولیس نے بیان دیا ہے کہ بدھ کی شام کو 5 بجکر 50 منٹ پر دو لڑکے انکلوژر نمبر 6 اور 10 کھیل کے میدان کے درمیان لگی آہنی حفاظتی گرل کو پھلانگ کر نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان گراؤںڈ میں داخل ہوگئے اور پاکسان ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کو گلے لگایا۔

ملزمان کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پکڑ کر عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن منتقل کیا، گرفتار ملزمان سے شعبہ تفتیش کی پولیس پارٹی تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں