کیا بابراعظم نے کیویز کیخلاف ’’مفاد پرستانہ‘‘ اننگز کھیلی؟ ٹوئٹر صارفین برہم

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2023
کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 79 رنز سے شکست (فوٹو: پی سی بی)

کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 79 رنز سے شکست (فوٹو: پی سی بی)

  کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو کیویز کے ہاتھوں 79 رنز کی ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 50 اوورز میں 262 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی ٹیم محض 43 اوورز میں 182 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ابتداء میں فخر زمان اور امام الحق جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم بابراعظم اور رضوان نے 53 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن رضوان بھی جلد وکٹ گنوا بیٹھے انہوں نے 50 گیندوں پر 28 رنز بنائے جس میں انکا اسٹرائیک ریٹ 56 رہا۔

کپتان بابراعظم نے ایک اینڈ کو سنبھال کر رکھا جو بےسود رہا وہ بھی 114 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ انکا اسٹرائیک ریٹ 69 رہا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کراچی کی پچ کے رویے پر حیران

بابراعظم اور محمد رضوان کے اسٹرائیک ریٹ میں کمی اور زیادہ بالز کھیلنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاٹ بالز کے باعث ٹیم پر پریشر بنا جس کی وجہ سے دیگر بلےبازوں نے اٹیک کرنے کی کوشش کی اور وکٹیں گنوا بیٹھے جبکہ ٹوئٹر پر کئی صارفین نے بابراعظم کے حق میں آواز بلند کی۔

https://twitter.com/Muhamma02151139/status/1613224141519261698

https://twitter.com/memes_by_Nafees/status/1613220185472700419

https://twitter.com/KhanMorningstar/status/1613197938678702083

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔