آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کتنے عرصے بعد کامیابی سمیٹی؟

ویب ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2023
قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ تین بڑی ٹیموں کے خلاف شکست نے بری طرح ہلادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ تین بڑی ٹیموں کے خلاف شکست نے بری طرح ہلادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تاریخ رقم کرگئیں۔

بابراعظم کی کپتانی میں پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر آسڑیلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکستیں ہوئیں، جس نے قومی ٹیم کے مورال کو بری طرح متاثر کیا۔

رواں سال اکتوبر- نومبر میں بھارت عالمی کپ کی میزبانی کرے گا تاہم قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ تین بڑی ٹیموں کے خلاف شکست نے بری طرح ہلادیا ہے، عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے کچھ دلیرانہ فیصلے کیے تاہم کپتان بابراعظم کی ناقص اور دفاعی قیادت نے پاکستان جیتے ہوئے میچز گنوائے۔

آسٹریلیا نے 24 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز ہرائی، انگلش ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان کیخلاف ہوم گراؤنڈ میں 0-3 سے ٹیسٹ سیریز جیت گیا اور پھر نیوزی لینڈ نے رواں سال کے آغاز میں قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا دیتے ہوئے 46 سالوں میں پہلی بار پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز برابر، ون ڈے میں شکست؛ کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے

دوسری جانب بابراعظم کے انفرادی ریکارڈ تو بنتے رہے لیکن قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ، ٹیسٹ رینکنگ میں گراوٹ کا شکار ہوا۔

اسی طرح آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو زمبابوے سے ملنے والی ہار اور پھر فائنل میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو شکست دیکر کر ٹائٹل سے محروم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔