پنجاب کے نگراں وزیراعلی کا معاملہ ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب

ن لیگ کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے


ویب ڈیسک January 16, 2023
ن لیگ کا اجلاس وزیراعظم کی ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ پر ہوگا:فوٹو:فائل

پنجاب کے نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلی قیادت کی جانب سے طلب کیا گیا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب میں نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

 

مقبول خبریں