- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
نیپال طیارہ حادثہ؛ خاتون پائلٹ کے پائلٹ شوہر بھی فضائی حادثے میں ہلاک ہوئے تھے
کھٹمنڈو: نیپال طیارہ حادثہ میں جان کی بازی ہار دینے والی خاتون پائلٹ کے شوہر بھی پائلٹ تھے اور وہ بھی 16 سال قبل اسی طرح کے فضائی حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کی ایئر لائن کمپنی کے ترجمان سدرشن برٹولا نے بتایا کہ خاتون پائلٹ انجو کھٹیواڈا نے 16 سال قبل اپنے شوہر پائلٹ دیپک پوکھرل کی فضائی حادثے میں ہلاکت کے باعث ملنے والی انشورنس کی رقم سے جہاز اُڑانے کی تربیت حاصل کی تھی۔
اپنے شوہر کی طرح انجو کھٹیواڈا نے بھی پروفیشنل پائلٹ بننے کا اپنا خواب پورا کیا اور اسی ایئر لائن میں جاب کی جہاں ان کے شوہر بھی جہاز اُڑایا کرتے تھے اور 2006 میں جملا کے مقام پر طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : نیپال طیارہ حادثہ میں ہلاک مسافر کی فیس بک لائیو ویڈیو وائرل
ایئرلائن کمپنی کے ترجمان کے مطابق انجو کھٹیواڈا گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوجانے والے طیارے میں بطور معاون پائلٹ موجود تھیں اور ان کے انسٹرکٹر ان کے ہمراہ تھے۔
اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 68 کی لاشیں ملی ہیں جب کہ 4 کی تلاش جاری ہے۔ خاتون پائلٹ کی لاش بھی تاحال نہیں مل سکی۔
نیپال میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، جہاز میں سوار 72 میں سے 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق، بدقسمت طیارہ پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھٹمنڈو سے آ رہا تھا، لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے ہی جہاز میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ زمین سے ٹکرا گیا pic.twitter.com/p34WiAHxJ9
— ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) January 16, 2023
خیال رہے کہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے تاہم اب تک صاف موسم میں لینڈنگ سے محض ایک منٹ قبل گھاٹی میں گر کر تباہ ہونے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
یہ خبر پڑھیں : نیپال میں مسافر طیارہ گرکر تباہ، 68 افراد ہلاک
طیارے کے ایک مسافر سونو جیسوال کی فیس بک لائیو ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں جہاز کے گرنے اور پھر اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھنے کے مناظر قید ہوگئے۔
واضح رہے کہ ایورسٹ جیسے دنیا کے بلند ترین پہاڑوں میں سے آٹھ پہاڑوں کے دیس نیپال میں طیاروں یا ہیلی کاپٹرز کے حادثوں میں 2000 سے لے کر اب تک تقریباً 350 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور زیادہ تر کی وجہ تیزی سے بدلتا موسم تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔